اسلام آباد: وزیراعظم کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ اس وقت سیاسی محاذ پر دو نظریات کا ٹکراؤ چل رہا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ایک نظریہ قومی دولت لوٹ کر منی لانڈرنگ کے ذریعے باہر جائیدادیں اور محلات تعمیر کرنے والوں کا ہے اور دوسرا نظریہ عمران خان کا ہے جو قوم کی لوٹی گئی ایک ایک پائی وصول کرنے کے مشن پر کاربند ہیں۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر انہوں نے لکھا کہ انشاءاللہ عمران خان قومی دولت کی برآمدگی کی جدوجہد میں کامیاب و کامران ہوں گے۔
معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ عمران خان کو مائنس کرنے کا خواب دیکھنے والے خود مائنس ہو رہے ہیں، جنہیں پاکستان کے عوام نے مائنس کیا وہ سازشوں کے ذریعے خود کودوبارہ قابل قبول بنانے کے لئے ایڑیاں رگڑ رہے ہیں۔
فردوس اعوان نے لکھا کہ سازشیوں کو معلوم ہونا چاہئے وہ پاکستان کی سیاست سے مائنس ہوچکے ہیں۔ کرپشن سے اپنی دولت کو پلس کرنے والے اب مائنس کا شور مچانے کے بجائے قوم کو لوٹی گئی دولت واپس کردیں۔
دوسرا نظریہ عمران خان کا ہےجو قوم کی لوٹی گئی ایک ایک پائی وصول کرنے کے مشن پر کاربند ہیں۔انشاءاللہ عمران خان قومی دولت کی برآمدگی کی جدوجہد میں کامیاب و کامران ہوں گے۔
— Dr. Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousAwan) December 9, 2019
ان کا کہنا تھا کہ لیگی قیادت مفرور ہے اور پاکستان میں سیاسی احتجاج ٹھیکے پر ان کے رہبر مولانا اور ہمنواؤں کے سپرد ہے۔ “دولت اور خود کو بچاؤ پلانز” اور سازشیں ناکامی سے دوچار ہیں۔
خود کو Relevant رکھنے کا آخری پلان بھی بری طرح فلاپ ہوچکا ہے۔اب انہیں سیاست سے کنارہ کشی کرنے کا پلان اختیار کرنا چاہیے۔
1/2— Dr. Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousAwan) December 9, 2019
انہوں نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پرلکھا کہ خود کو سیاست میں رکھنے کا آخری پلان بھی بری طرح فلاپ ہوچکا ہے اور اب انہیں سیاست سے کنارہ کشی کرنے کا پلان اختیار کرنا چاہیے۔