کراچی: فائرنگ سے دو افراد جاں بحق، ایک زخمی

وفاقی دارالحکومت میں فائرنگ، ایک شخص جاں بحق

فوٹو: فائل


کراچی: اورنگی ٹاؤن میں گھر کے اندر گھس کر پانچ ڈاکوؤں نے باپ بیٹا کو گولیاں مار دیں اور فرار ہو گئے۔ ملزمان کی تلاش میں پولیس نے علاقے کی ناکہ بندی کردی۔

کراچی: ڈیفنس میں لڑکی اغوا اور فائرنگ کے واقعے کا مقدمہ درج

ہم نیوز نے پولیس ذرائع سے بتایا ہے کہ اورنگی ٹاؤن کے علاقے قیوم آباد میں پانچ ڈاکوؤں نے ایک گھر پہ دھاوا بولا اور مزاحمت پر باپ بیٹا کو گولیاں ماردیں۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق گولیاں لگنے سے بیٹا جان کی بازی ہار گیا جب کہ باپ کو شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

ایس پی اورنگی ٹاؤن شبیر بلوچ کے مطابق ڈاکوؤں نے فائرنگ مزاحمت کے دوران کی۔ ان کا کہنا ہے کہ پولیس نے ملزمان کی تلاش میں علاقے کی ناکہ بندی کردی ہے اور تلاش کا عمل جاری ہے۔

ہم نیوز کو پولیس کے ذمہ دار ذرائع نے بتایا ہے کہ ڈاکوؤں نے فائرنگ گھر میں داخل ہونے کے بعد کی۔

کراچی میں ڈاکٹر فصیح عثمانی اور ان کے بیٹے کو قتل کردیا گیا

صفورا چورنگی کے قریب بھی نا معلوم ملزمان نے فائرنگ کرکے 19 سالہ ناصر کو قتل کردیا اور فرار ہو گئے ہیں۔ پولیس جائے وقوعہ پہ پہنچ کر ثبوت و شواہد اکھٹے کررہی ہے تاکہ قتل کی ابتدائی وجوہات کا تعین کیا جا سکے۔


متعلقہ خبریں