بنوں: بارودی مواد دھماکہ، دو افراد جاں بحق

بنوں: بارودی مواد دھماکہ، دو افراد جاں بحق

بنوں: بارودی مواد دھماکہ کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔ جاں بحق افراد کی شناخت میکائل اور ذکریا کے نام سے ہوئی ہے۔

کوئٹہ: سیکورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب دھماکہ، دو جوان شہید پانچ زخمی

ہم نیوز کے مطابق دھماکہ تھانہ جانی خیل کی حدود میں ہوا۔ دھماکے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور دیگر متعلقہ ادارے جائے وقوع پر پہنچ گئے ۔ تفتیشی و تحقیقاتی اداروں نے جائے حادثہ سے ثبوت و شواہد اکھٹے کرلیے ہیں۔

ابتدائی تفتیش میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ دھماکہ آئی ای ڈی بلاسٹ کی وجہ سے ہوا تھا۔

بنوں: گھر میں دھماکہ، چار بچوں سمیت چھ ہلاک

ہم نیوز کے مطابق جاں بحق افراد کی نعشوں کو مقامی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جب کہ سیکورٹی اداروں نے ارد گرد کی ناکہ بندی کر کے تفتیش و تحقیق کا آغاز کردیا ہے۔


متعلقہ خبریں