کوئٹہ کا ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ


شارجہ: پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل تھری) کے 28ویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

پی ایس ایل تھری کے پوائنٹس ٹیبل پر پہلے اور دوسرے نمبر پر موجود اسلام آباد یونائیٹڈ اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکی ٹیمیں پلے آف مرحلے کے لیے کوالیفائی کر چکی ہیں۔

یونائیٹڈ اپنا نواں میچ جب کہ گلیڈی ایٹرز اپنا دسواں اور آخری میچ کھیل رہی ہے۔

دونوں ٹیمیں شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں آمنے سامنے ہیں۔ میچ پاکستانی وقت کے مطابق رات نو بجے شروع کیا جائے گا۔

ٹیم اسکواڈ پر ایک نظر

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز ٹیم اسکواڈ میں ایک تبدیلی کے ساتھ میدان میں اتری ہے۔ رمیز راجا کی جگہ عمر امین کو ٹیم میں جگہ دی گئی ہے۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز سرفراز احمد کی قیادت کر رہے ہیں۔ کوئٹہ کے اسکواڈ میں کیون پیٹرسن، ریلے روسو، اسد شفیق، سعد علی، رمیز راجا، جیسن رائے، سعود شکیل، عمر امین، محمد نواز، جوفرا آرکر، جان ہیسٹنگ، شین واٹس، انور علی، محمد اعظم خان، حسن خان، میر حمزہ، راشد خان، راحت علی، فراز احمد، کرس گرین اور بین لافلین شامل ہیں۔

اسلام آباد یونائیٹڈ

مصباح الحق اسلام ٓباد یونائیٹڈز کی کپتانی کررہے ہیں۔ دیگر کھلاڑیوں میں ایلکس ہیلز، آصف علی، جین پال ڈومینی، افتخار احمد،صاحبزادہ فرحان، عماد بٹ، آندرے رسل، فہیم اشرف، شاداب خان، حسین طلعت، اسٹیون فین، سیم بیلینگز، لیوک رونچی، محمد حسن، روحیل نذیر، محمد سمیع، رومان رئیس (نائب کپتان)، سیمیول بادرے، ظفر گوہر، محمد حسنین(انجری کا شکار)، سیمت پاٹیل، چیڈوک والٹن شامل ہیں۔


متعلقہ خبریں