بچوں سے زیادتی کی لائیو ویڈیو چلانے والے عالمی گینگ کا سرغنہ گرفتار


راولپنڈی پولیس نے بچوں سے زیادتی کر کے ان کی لائیوویڈیو چلانے والے عالمی گینگ کا سرغنہ گرفتار کرنے کا دعوی کیاہے ۔

سی پی او راولپنڈی فیصل رانا نے کہاہےکہ بچوں سے زیادتی کرکے اس کی لائیو ویڈیو چلانے والے انٹرنیشنل ڈارک ویب کا سرغنہ گرفتار کر لیا گیا ہے۔ ملزم بچوں کو بدفعلی کا نشانہ بنانے کے جرم میں برطانیہ کی جیل سے سزا کاٹ چکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ تھانہ روات کے علاقہ سے گرفتار ہونے والے انٹرنیشنل ڈارک ویب کے سرغنہ سہیل ایاز عرف علی کو برطانوی حکومت نے اسی جرم میں ڈی پورٹ کر دیا تھا۔ ملزم اٹلی میں بھی بچوں کے ساتھ زیادتی کے مقدمات میں عدالتی ٹرائل بھگت چکا ہے۔

سی پی او فیصل رانا نے کہا کہ اٹلی سے بھی ملزم کو ڈی پورٹ کر دیا گیا تھا،تھانہ روات کے علاقہ میں ملزم نے قہوہ بیچنے والے محنت کش کے 13سالہ بچےکو بدفعلی کا نشانہ بنایا اور اس کی ویڈیو بنا لی۔

انہوں نے کہا کہ ملزم پاکستان میں 30بچوں کو بدفعلی کا نشانہ بنانے کا اعتراف کر چکا ہے۔ ملزم نے برطانیہ میں بچوں کے تحفظ کے ادارے میں ملازمت کی اور وہیں سے بچوں کے ساتھ بدفعلی کا مکروہ دھندہ شروع کیا۔

سٹی پولیس آفیسر راولپنڈی کا کہناہے کہ ملزم کی زیادتی کاشکار بچوں کے والدین اگر سماجی دباؤ کی وجہ سے مقدمات کے مدعی نہ بنے تو پولیس ان وارداتوں کی مدعی بنے گی۔

یہ بھی پڑھیے: چونیاں میں بچوں کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والا ملزم گرفتار

سی پی او راولپنڈی نے کہاکہ ملزم سے بچوں کی برہنہ ویڈیوز اور تصاویر وغیرہ بر آمد کرنے کے لئے قانون نافذکرنے والے وفاقی ادارے سے بھی رجوع کیا جا سکتا ہے۔


متعلقہ خبریں