اسلام آباد: پاکستان کے ٹاپ سیڈ محمد آصف نے جیسے ہی اپنی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے تھائی لینڈ کے کرٹسنٹ لرٹساتایا تھرون کو سات صفر سے شکست دے کر انٹرنیشنل بلیئرڈز اینڈ اسنوکر (آئی بی ایس ایف) ورلڈ چیمپئن شپ کے فائنل میں کھیلنے کا اعزاز حاصل کیا تو کھیلوں کے حلقے میں یہ سوال نہایت تیزی سے گردش کرنے لگا کہ کیا محمد آصف جیت کی نئی تاریخ رقم کرلیں گے۔
تھرڈ رینکنگ اسنوکر چیمپئن شپ محمد آصف نے جیت لی
محمد آصف کی کامیابی کے ساتھ ہی ہم نیوز کے مطابق کھیلوں میں دلچسپی رکھنے والے افراد نے دعائیں کرنا شروع کردی ہیں کہ اللہ تعالی انہیں نئی تاریخ رقم کرنے میں مدد کرے۔
ملکی اسنوکر تاریخ میں یہ چوتھا موقع ہے کہ جب کوئی کھلاڑی دنیا کے اعلیٰ ترین مقابلے کے فائنل میں پہنچا ہے۔ پاکستان کی جانب سے اب تک محمد یوسف اور محمد آصف چیمپئن شپ جیتنے کا اعزاز حاصل کرچکے ہیں۔
محمد آصف نے 2012 میں بلغاریہ کے شہر صوفیا میں ہونے والے ورلڈ کپ میں برطانیہ کے کھلاڑی کو شکست دے کر چیمپئن ہونے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔
ترکی کے شہر اناطولیا میں جاری انٹرنیشنل بلیئرڈز اینڈ اسنوکر (آئی بی ایس ایف) ورلڈ اسنوکر چیمپئن شپ کے سیمی فائنل میں محمد آصف مقابلے کی ابتداء سے ہی کھیل پر پوری طرح سے حاوی رہے تھے۔
پہلی سارک اسنوکر چیمپئین شپ پاکستانی کھلاڑیوں کے نام
محمد آصف نے بیسٹ آف تھرٹین کے ابتدائی ساتوں سیٹ میں کرٹسنٹ لرٹسا تایا تھرون کو 0-7 سے شکست دے کر فائنل میں رسائی حاصل کی ہے۔ ان کی کامیابی سے پاکستان چاندی کا تمغہ تو لازمی حاصل کرلے گا۔