آزادی مارچ: کھنہ پل سے دو افراد بدنظمی کے باعث گر گئے، دو جاں بحق دو زخمی

آزادی مارچ: کھنہ پل سے دو افراد بدنظمی کے باعث گر گئے، دو جاں بحق دو زخمی

راولپنڈی: امیر جمعیت العلمائے اسلام (ف) مولانا فضل الرحمان کی زیرقیادت وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں داخل ہونے والے آزادی مارچ  کے انتظار میں کھنہ پل پہ کھڑے افراد میں اچانک بدنظمی پیدا ہوئی تو چار افراد نیچے گر گئے جن میں سے دو جاں بحق اور دو زخمی ہوگئے۔

آزادی مارچ کا قافلہ اسلام آباد میں داخل ہو گیا

ہم نیوز کے مطابق اس وقت افسوسناک صورتحال پیدا ہوئی جب کھنہ پل پہ کھڑے افراد بد نظمی کا شکار ہوئے جس کے نتیجے میں شفقت اور طلحہ نامی افراد جان کی بازی ہار گئے۔

زخمی ہونے والے دو افراد کو راول اسپتال میں داخل کردیا گیا ہے جہاں ڈاکٹر ان کی جان بچانے کی کوشش کررہے ہیں۔

آزادی مارچ:وفاقی دارالحکومت کے شہریوں کو خوفزدہ ہونیکی ضرورت نہیں، آئی جی اسلام آباد

ہم نیوز کے مطابق تاحال زخمیوں کی شناخت نہیں ہوسکی ہے اور نہ ہی ان کی صحت کے متعلق اسپتال کوئی بھی معلومات فراہم کرنے کے لیے تیار ہے۔


متعلقہ خبریں