تیز گام ٹرین سانحہ: پاکستان ریلوے نے سلنڈر لے جانے پہ پابندی عائد کردی


لاہور: لیاقت پور  کے قریب تیز گام ٹرین حادثے کے بعد پاکستان  ریلوے نے مسافروں کو سلنڈر  اپنے ساتھ  لے جانے  پر پابندی عائد کر دی ہے۔

پاکستان ریلوے کے نوٹیفیکیشن کے مطابق کوئی بھی مسافر اپنے ساتھ گیس سیلنڈر نہیں لے جاسکتا۔

دریں اثناء پاکستان ریلوے نے رائیونڈ اسٹیشن پر لیاقت پور ٹرین حادثے سے متعلق معلومات حاصل کرنے کے لیے ہیلپ ڈیسک قائم کر دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: گیس سیلنڈر پھٹنے سے تیز گام ایکسپریس میں آگ لگی، شیخ رشید

ڈی سی او ریلوے شیری حنا اصغر کے مطابق عوام ٹرین حادثے سے متعلق معلومات ہیلپ ڈیسک کے ان نمبروں 042 -35391305، 0337-1424971، 03004391255 پر حاصل کر سکتے ہیں۔

ڈی سی او ریلوے شیری حنا اصغر کے مطابق لیاقت پور حادثے کے بعد ریلوے کی ٹریفک معمول کے مطابق بحال ہے اور ٹرینوں کی آمدورفت جاری ہے۔


متعلقہ خبریں