بھارت کے ہاتھوں جنوبی افریقہ کو عبرت ناک شکست

بھارت نے جنوبی افریقہ کو ایک اننگز اور 202 رنز کے بڑے مارجن سے شکست دے دی

نئی دہلی: بھارت نے تیسرے ٹیسٹ میچ میں جنوبی افریقہ کو ایک اننگز اور 202 رنز کے بڑے مارجن سے شکست دے کر سیریز تین صفر سے جیت لی۔

یہ بھارت کی جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ میچز میں سب سے بڑی فتح ہے۔ آخری مرتبہ پروٹیز کو دو یا دو سے زیادہ ٹیسٹ میچز میں اننگز سے  شکست کا سامنا 1935 میں آسٹریلیا کے خلاف کرنا پڑا تھا۔

تین میچز پر مشتمل سیریز میں بھارت کے سلامی بلے باز روہت شرما نے 529 رنز بنائے جس پر انہیں مین آف دی سیریز کا ایوارڈ دیا گیا۔

تیسرا ٹیسٹ میچ:

جنوبی افریقہ اور بھارت کے مابین تیسرا ٹیسٹ میں رانچی میں کھیلا گیا جس میں ویرات کوہلی نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا۔

بھارت کی جانب سے اننگز کا آغاز مینک اگروال اور روہت شرما نے کیا جو اچھا ثابت نہ ہو سکا اور اننگز کے چوتھے اوور کے اختتام پر اگروال رباڈا کا شکار بن کر پولین لوٖٹ گئے۔

جنوبی افریقہ نے پہلی وکٹ جلد گرنے کے بعد بھارت پر دباؤ بنائے رکھا کہ اس دوران پوجارا بھی وکٹ گنوا بیٹھے جو رباڈا کی نپی تلی گیند بازی کا نشانہ بنے۔

اس موقع پر بھارتی کپتان روہت شرما کا ساتھ دینے کے لئے کریز پر آئے مگر ان کا سفر بھی جلد ہی اختتام پذیر ہو گیا اور وہ 12 کے انفرادی اسکور پر آؤٹ ہو گئے۔

اوپر نیچے تین وکٹیں جلد گرنے کے بعد روہت شرما اور رہانے نے بھارتی اننگز کو سنبھالا دیا ، دونوں کھلاڑیوں نے سینچریاں اسکور کیں۔

روہت شرما نے ڈبل سینچری اسکور کرتے ہوئے 212 رنز بنائے جبکہ رہانے نے 115 کی اننگز کھیلی، مزید برآں بھارتی کپتان نے 497 کے اسکور پر اننگز ڈیکلیئر کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

جواب میں جنوبی افریقہ کی ٹیم نے اننگز کا آغاز مایس کن انداز میں کیا اور تمام ٹیم 162 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔

اس موقع پر ویرات کوہلی نے پروٹیزکو فالو ان کرتے ہوئے دوبارہ گیند بازی کا فیصلہ کیا اور جنوبی افریقہ کی تمام ٹیم 133 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔

بھارت کی جانب سے محمد شمی نے میچ میں پانچ، اومیش یادو نے چار جبکہ جڈیجا نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

 


متعلقہ خبریں