پاک فوج کے تعاون سے قائم کردہ سی ٹی ڈی ہیڈ کوارٹرز پشاورکا افتتاح کردیا گیا

پاک فوج pak army

خیبر پختونخوا میں پولیس اور پاک فوج کے مابین دہشت گردی کے خلاف مثالی تعاون جاری ہے۔

پاک فوج کے تعاون سے قائم کردہ سی ٹی ڈی ہیڈ کوارٹرزپشاورکا افتتاح کردیا گیا کور کمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل حسن اظہرحیات نے سی ٹی ڈی ہیڈکوارٹرز پشاور کادورہ کیااورنئی تعمیر شدہ بلڈنگ کا افتتاح کیا۔

شمالی وزیرستان ، نامعلوم افراد نے نویں اور دسویں کے حل شدہ پرچے جلا دیئے

نئے تعمیرشدہ ہیڈسی ٹی ڈی کوارٹرزمیں جدیدطرز پرکرائم سین یونٹ،ڈیٹا کولیکشن ڈیٹا مائنگ اورفورنزک لیب قائم کی گئی ہے۔

علاوہ ازیں کورکمانڈر پشاور نے سنٹرل پولیس آفس میں آپریشن روم کا بھی افتتاح بھی کیا جو جدیدمانیٹرنگ سمیت ضلعی رابطوں کیلئے فیوژن سنٹر کا کردار ادا کرے گا،پولیس حکام نے کورکمانڈرکو سی ٹی ڈی کے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔

پاکستان ڈیجیٹل سٹی کے قیام کے لیے معاہدے پر دستخط کر دیے گئے

ہیڈکوارٹرز کی تعمیرسے سی ٹی ڈی کی استعداد کارکو مزید تقویت ملے گی۔ کورکمانڈرپشاور نے خیبرپختونخوا پولیس اورخصوصا سی ٹی ڈی پولیس کی دہشت گردی کیخلاف کارکردگی کو سراہا،پولیس کی استعداد کارکو بڑھانے میں پاک فوج اپنے تمام تروسائل بروئے کار لائے گی۔


متعلقہ خبریں