این اے 154،الیکشن کمیشن نے عبد الرحمان کانجو کی کامیابی کا نوٹیفکیشن واپس لے لیا

Election Commission

این اے 154 لودھراں سے رانا فراز نون کی کامیابی کا نوٹیفکیشن بحال کردیا گیا۔

الیکشن مینجمنٹ سسٹم پروجیکٹ چلانے والے نادرا ملازمین کو بونس دیدیا گیا

الیکشن کمیشن نے ن لیگ کے عبد الرحمان کانجو کی کامیابی کا نوٹیفکیشن واپس لے لیا،الیکشن کمیشن نے لاہور ہائیکورٹ بہاولپور بینچ کے حکم پر رانا فراز کی کامیابی کا نوٹیفکیشن بحال کیا۔

دوسری جانب الیکشن کمیشن پاکستان نے عام انتخابات کے بعد پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے لیے کمر کس لی۔ جس کے لیے الیکشن کمیشن نے پنجاب حکومت کو بلدیاتی انتخابات سے متعلق مراسلے ارسال کر دیئے۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے چیف سیکرٹری، سیکرٹری لوکل گورنمنٹ پنجاب کو بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے مراسلے بھجوائے دیئے گئے۔

او جی ڈی سی ایل نے سجاول میں گیس کے بڑے ذخائردریافت کر لئے

مراسلے کے مطابق پنجاب میں بلدیاتی انتخابات سے متعلق قانون سازی کا عمل مکمل کیا جائے۔ پنجاب میں بلدیاتی انتخابات سے متعلق قانون سازی کا اسٹیٹس بتایا جائے۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے لکھے گئے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ بلدیاتی انتخابات کرانا آئینی ضرورت ہے۔ عام انتخابات کی وجہ سے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کو مؤخر کر دیا گیا تھا۔

پنجاب کے علاوہ 3 صوبوں میں بلدیاتی انتخابات مکمل ہو چکے ہیں۔ الیکشن کمیشن نے پنجاب کے بلدیاتی انتخابات سے متعلق معاملات پر اجلاس بلانے کا فیصلہ بھی کر لیا۔

لاہور،گندم کی قیمت کے خلاف کسانوں کا احتجاج ،25 گرفتار

الیکشن کمیشن نے ای وی ایم اور آئی ووٹنگ سے متعلق پنجاب حکومت سے قانون سازی کا اسٹیٹس بھی مانگ لیا۔


متعلقہ خبریں