انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 کے لیے دفاعی چیمپیئن انگلینڈ نے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا۔
انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے بلے باز جوس بٹلر کی قیادت میں ورلڈک اسکواڈ کا اعلان کیا گیا ہے۔ معین علی، جونی بیرسٹو، ہیری بروک، سیم کرن، بین ڈکٹ، ٹوم ہارٹلے اور ول جیکس ٹیم کا حصہ ہیں۔
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024: جنوبی افریقہ کے ورلڈکپ اسکواڈ کا اعلان، ٹیمبا بووما باہر
دیگر کھلاڑیوں میں کرس جورڈن، لائم لونگسٹن، عادل رشید، فل سالٹ، ریسی ٹاپلےا ور مارک ووڈ کو ورلڈکپ اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔
انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر جوفرا آرچر کی بھی ورلڈکپ اسکواڈ میں واپسی ہوئی ہے۔
Our ICC Men's T20 World Cup squad looking 🔥🔥🔥
Who are you most looking forward to seeing? 👇#EnglandCricket | @T20WorldCup pic.twitter.com/48Q6pO2CzE
— England Cricket (@englandcricket) April 30, 2024
خیال رہے کہ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا آغاز یکم جون 2024 سے امریکا اور ویسٹ انڈیز میں ہونے جارہا ہے۔ میگا ایونٹ کے لیے اب تک بھارت، نیوزی لینڈ، جنوبی افریقہ نے ورلڈکپ اسکواڈ کا اعلان کردیا ہے۔