سندھ، 55نئے پرائیویٹ اسکولوں کو رجسٹریشن سرٹیفکیٹ جاری

سکولز اینڈ کالجز school

ڈائریکٹوریٹ پرائیویٹ انسٹی ٹیوشنز سندھ نے جنوری سے اپریل کے دوران ڈائریکٹوریٹ میں پرائیویٹ اسکولوں کی جانب سے رجسٹریشن اور ان کی تجدید کے لیے جمع کروائی گئی درخواستوں پر کارروائی کرتے ہوئے 55نئے اسکولوں کو رجسٹریشن سرٹیفکیٹ جاری کر دیے۔

84اسکولوں کی رجسٹریشن کی اسپیکشن کمیٹی کی سفارشات کی روشنی میں تجدید کی گئی ہے اور 74اسکولوں کو دستاویزات اور دیگر معاملات کی کمی کے باعث خطوط جاری کیے گئے ہیں۔

آئندہ 4 سال کیلئے ملک میں تعلیمی ایمرجنسی نافذ کرنے کا فیصلہ

اس کے ساتھ ساتھ 10نئے اسکولوں کی رجسٹریشن کی درخواستوں کو معیار پر پورا نہ اترنے کے باعث مسترد کر کے ان اسکولوں کے مالکان کو خطوط جاری کر دیے گئے ہیں کہ وہ اپنے اسکولوں کو ایسی عمارتوں میں منتقل کریں جو محکمہ تعلیم کی جانب سے جاری کیے گئے معیار پر پورا اترتی ہوں۔

اسی طرح 2ہائر سیکنڈری اسکولوں کی رجسٹریشن کی درخواستوں کو مسترد کر کے سیکنڈری اسکول اور 3سیکنڈری اسکولوں کی رجسٹریشن کی درخواستوں کو ایلیمنٹری اسکولز کے طور پر رجسٹرڈ کیا گیا ہے کیوں کہ یہ اسکولز ہائر سیکنڈری اور سیکنڈری کے معیار پر پورا نہیں اترتے تھے۔

فیڈرل بورڈ، گیارہویں کے امتحان میں بدنظمی، پرچہ 45 منٹ تاخیر کا شکار

ڈائریکٹوریٹ نے گزشتہ چار ماہ میں والدین، طلبہ، اساتذہ اور دیگر ذرائع کی جانب سے درج کروائی گئی شکایات پر کارروائی کرتے ہوئے 318درخواستوں میں سے 288رولز کے مطابق حل کی ہیں جبکہ باقی درخواستوں پر کارروائی جاری ہے۔

اسی طرح والدین اور طلبہ کی جانب سے ان کے نام، والدکے نام، تاریخ پیدائش کی تصیح کے لیے جمع کروائی گئی 71درخواستوں پر کارروائی کرتے ہوئے ان کے آرڈر جاری کر دیے گئے۔


متعلقہ خبریں