انٹربینک میں ڈالر 9 پیسے سستا ہو گیا

انٹربینک: ڈالر

کاروباری ہفتے کے دوسرے روز کے اختتام پر انٹربینک میں ڈالر کی قیمت کو ریورس گیئر لگ گیا۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق کاروبار کے اختتام پر انٹربینک میں ڈالر 9 پیسے سستا ہونے کے بعد 278 روپے 40 پیسے سے کم ہو کر 278 روپے 31 پیسے پر بند ہوا ۔

اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان

آج صبح کاروبار کے آغاز پر انٹربینک میں ڈالر10 پیسے تک سستا ہو نے کے بعد ڈالر کی قیمت 278 روپے 30 پیسے پر ٹریڈ کر رہا تھا۔ گزشتہ روز ڈالر 278 روپے 40 پیسے پر بنداہوا تھا۔

دوسری جانب سونے کی قیمت میں مزید کمی ہو گئی، سونا فی تولہ 2000 روپے سستا ہو گیا۔اس کمی کے بعد فی تولہ قیمت 2لاکھ 41 ہزار 900 روپے ہوگئی ہے۔

جبکہ 10گرام سونے کی قیمت 1715 روپے کی کمی سے 2 لاکھ 7 ہزار 390 روپے پر آگئی ہے۔ بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں 19 ڈالر کی کمی ہوئی جس کے بعد فی اونس قیمت 2 ہزار 3 سو 16 ڈالر ہو گئی ہے۔

مرغی کا گوشت 17 روپے فی کلو سستا، انڈے مہنگے ہو گئے

خیال رہے کہ اپریل کےمہینےمیں اسٹاک ایکسچینج میں 6 اعشاریہ 1فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، انڈیکس میں 4ہزار97 پوائنٹس تک اضافہ ہوا ہےجبکہ ٹریڈنگ کےدوران مارکیٹ تاریخی بلندی 73ہزار300 پوائنٹس تک ٹریڈ ہوئی۔ اس کے علاوہ فی تولہ سونا 3اعشاریہ 1فیصد اضا فے سے 7 ہزار 100 روپے مہنگا ہوا ہے۔

 

 


متعلقہ خبریں