مولوی امن کو خراب کرنے نکل آتے ہیں، فواد چوہدری

فواد چودھری کی نا اہلی، دائر درخواست سماعت کیلیے مقرر

فائل فوٹو


اسلام آباد: وزیرسائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ہمیں ہر جمعے ایک نئے مولوی سے نمٹنا پڑتا ہے، کبھی مولانا فضل الرحمان اور کبھی کوئی اور مولوی امن کو خراب کرنے نکل آتے ہیں۔

بائیو اکانومی سیمنار سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کا ایک طبقہ ملک کو بہت پیچھے لے جانا چاہتا ہے۔

قبل ازیں انہوں نے ایک ٹویٹ میں مولانا فضل الرحمان کے مارچ سے متعلق لکھا تھا کہ مدرسے کے بچوں کو چارے کے طورپراستعمال نہیں ہونے دیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: فواد چوہدری کیخلاف نااہلی کی درخواست سماعت کیلئے مقرر

انہوں نے ٹویٹ کیا کہ اگرآئین اورسپریم کوٹ کے فیصلوں کے مطابق چلیں تواحتجاج پرکوئی اعتراض نہیں، یہ ہر کسی کا حق ہے۔

فواد  چوہدری نے لکھا کہ حکومت مولانا کے ساتھ مذاکرات بھی کرے گی لیکن احتساب پر ڈیل نہیں کریں گے اور نہ ہی شہر بند ہوگا۔

سیمنار میں خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ ہمیں پائیدار ترقی کے لیے دس سے 15 سال پر امن ملک چاہیے، گزشتہ غلطیوں کی وجہ سے ہم روایتی ٹیکنالوجی پر انحصار کر رہے ہیں۔


متعلقہ خبریں