آزاد کشمیر: میرپور میں زلزلہ، دو منزلہ عمارت زمیں بوس

Earthquake

میرپور آزاد کشمیر: آزاد کشمیر کے شہر میرپور اور اس کے گرد و نواح میں ایک مرتبہ پھر زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں جس کی وجہ سے لوگ گھروں، اسپتالوں اور عمارات سے باہر آگئے ہیں۔ کھلی جگہ پہ کھڑے لوگ کلمہ طیبہ کے ورد کررہے ہیں اور توبہ استغفار میں مصروف ہیں۔

زلزلہ: میرپورآزاد کشمیر میں آفٹر شاکس، جاں بحق افراد کی تعداد 30 ہوگئی

ہم نیوز کے مطابق صبح دس بجکر 28 منٹ پر آنے والے آفٹر شاکس کے باعث گزشتہ زلزلے سے جزوی طور پر متاثر ہونے والی ایک عمارت بھی زمیں بوس ہوگئی ہے جس کے نتیجے میں تین افراد ملبے تلے دب گئے ہیں۔

خالق آباد میں زمیں بوس ہونے والی دو منزلہ عمارت کے ملنے سے امدادی اداروں کے اہلکاروں نے تین افراد کو زندہ بچالیا ہے جنہیں طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

آرمی چیف زلزلہ متاثرہ علاقے میں پہنچ گئے

ہم نیوز کے مطابق تمام متعلقہ ادارے اس وقت الرٹ ہیں اور وہ دیگر علاقوں سے بھی اس ضمن میں معلومات اکھٹی کررہے ہیں۔


متعلقہ خبریں