عمران خان کی وطن واپسی پر فقید المثال استقبال کا اعلان

عمران خان کی وطن واپسی پر فقید المثال استقبال کا اعلان

فائل فوٹو


اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف نے وزیراعظم عمران خان کی وطن واپسی پر فقید المثال استقبال کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

چیف آرگنائزر سیف اللہ خان نیازی نے کارکنان کو شاندار تیاریوں کی ہدایت کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ جنرل اسمبلی میں وزیراعظم کے ولولہ انگیز تاریخی خطاب نے پوری قوم کا سرفخر سے بلند کردیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کی شکل میں امت مسلہ خصوصاً اہل کشمیر کو ایک توانا آواز میسر آئی۔

سیف اللہ خان نیازی کے مطابق کل اسلام آباد عمران خان کے تاریخی خیر مقدم  کے لیے نکلے گا اور دنیا کو ٹھوس پیغام بھجوائے گا۔

واضع رہے کہ وزیراعظم 29 ستمبر کو امریکہ سے واپس پہنچیں گے۔ عمران خان سعودی ولی عہد کےخصوصی طیارے پر پاکستان آرہے تھے تاہم تکنیکی خرابی کےسبب تاخیر ہوئی۔


متعلقہ خبریں