شاداب خان نے میچ فیس زلزلہ متاثرین کو دینے کا اعلان کر دیا


اسلام آباد: قومی کرکٹ ٹیم کے لیگ اسپنر شاداب خان نے پاکستان بمقابلہ سری لنکا سیریز کے تمام میچز کی فیس زلزلہ متاثرین کو دینے کا اعلان کر دیا ہے۔

سماجی رابطوں کی ایپلیکیشن ٹوئٹر پر شیئر کیے گئے ایک پیغام میں شاداب خان کا کہنا تھا کہ ’پاکستان بمقابلہ سری لنکا سیریز کے تمام میچز کی فیس زلزلہ متاثرین کو دینے کا اعلان کرتا ہوں۔‘

انہوں نے عوام سے بھی زلزلہ متاثرین کی مدد کرنے کی اپیل کی اور لکھا کہ پریشانی کی اس گھڑی میں ہمیں اپنے بہن بھائیوں کا ساتھ دینا چاہیے۔

واضح  رہے کہ پاکستان بمقابلہ سری لنکا سیریز 27 ستمبر سے کراچی میں شروع ہو رہی ہے۔ سیریز 3 ون ڈے اور 3 ہی ٹی ٹوئنٹی میچز پر مشتمل ہے۔

قبل ازیں پاکستان کے مایہ ناز آل راؤنڈر شاہد آفریدی بھی زلزلہ متاثرین کی مدد کے لیے میدان میں آئے ہیں، انہوں نے ٹویٹر پر ایک پیغام شیئر کیا جس میں عوام و خواص سے زلزلہ متاثرین کی مدد کی اپیل کی گئی ہے۔


یاد رہے کہ منگل کی سہ پہر 4 بجے آنے والے زلزلے میں اب تک کی اطلاعات کے مطابق 30 افراد جاں بحق اور 400 سے زائد زخمی ہو چکے ہیں، اسی زلزلے نے سیکڑوں افراد بے گھر بھی کر دیا ہے۔


متعلقہ خبریں