سانحہ بلدیہ : ایک اور اہم گواہ نے عدالت میں اپنا بیان ریکارڈ کرادیا

سانحہ بلدیہ کیس، عدالت نے ملزمان کی سزا پر عملدرآمد روک دیا

کراچی: سانحہ بلدیہ فیکٹری کیس کے اہم گواہ نے آج اپنے عدالتی بیان میں انکشاف کیا کہ سانحہ کے بعد  سترہ ناقابل شناخت لاشوں کو ایدھی قبرستان میں دفنایا گیا۔

کراچی کی انسداد ہشت گردی عدالت میں سانحہ بلدیہ کیس کی سماعت ہوئی۔ اہم گواہ سابق تفتیشی افسر انسپکٹر جہانزیب نے مقدمے سے متعلق فارنزک رپورٹس عدالت میں پیش کردیں ۔

گواہ نے بیان میں بتایا کہ فیکٹری آتشزدگی میں دو سو انسٹھ افراد جل کر جاں بحق ہوئے۔پچھتر ناقابل شناخت لاشو ں میں سے اٹھاون کو ڈی این اے کے بعد لواحقین کے حوالے کردیا گیا تھا۔

انسپکٹر جہانزیب نے عدالت کو آگاہ کیا کہ سترہ لاشوں کو شناخت نہ ہونے پر ایدھی کے قبرستان میں سپردخاک کردیا۔

عدالت نے سماعت یکم اکتوبر تک ملتوی کردی۔ آئندہ سماعت پر بھی انسپکٹر جہانزیب کا بیان جاری رہے گا۔

یہ بھی پڑھیے: سانحہ بلدیہ کیس میں فیکٹری مالک ارشد بھائلہ کے سنسنی خیز انکشافات


متعلقہ خبریں