ہم پہلے ڈرے ہیں نہ آئندہ ڈریں گے، فریال تالپور کا سندھ اسمبلی میں خطاب

فریال تالپور نااہلی کیس، الیکشن کمیشن کو سماعت سے روک دیا گیا

فوٹو: فائل


کراچی: رکن سندھ اسبلی فریال تالپور نے کہا ہے کہ ہم پہلے ڈرے ہیں اور  نہ آئندہ  کبھی  ڈریں گے۔

مبینہ جعلی اکاؤنٹس کیس میں نیب کے زیر تفتیش فریال تالپور نے لمبے عرصے بعد سندھ اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ہم احتساب پر یقین رکھتے ہیں مگر احتساب سب کا ہونا چاہیے۔

سندھ اسمبلی سے پروڈکشن آرڈر جاری ہونے کے بعد رہائی نہ ملنے پر فریال تالپور نے لاہور ہائی کورٹ سے رجوع کیا تھا۔ لاہور ہائی کورٹ نے نیب کو انہیں اسمبلی اجلاس میں شرکت کے لیے رہا کرنے کے احکامات جاری کیے تھے۔

اپنے خطاب میں پاکستان پیپلز پارٹی کی رکن اسمبلی نے کہا کہ وہ ان تمام اراکین اسمبلی کا شکریہ ادا کر رتی ہیں جنہوں نے  ان کے پڑوڈکشن کے لیے قرارداد پیش کی۔

انہوں نے کہا کہ لاہور ہائیکورٹ کا شکر گزار ہوں جس نے اجلاس میں شرکت کی اجازت دی۔ ان کا کہنا تھا کہ مجھ پر جو مقدمات چل رہے ہیں اُن میں ہمیں کوئی مسئلہ نہیں، ہم پہلے ڈرے ہیں نہ آج ڈر رہے ہیں۔

فریال تالپور نے کہا کہ ہم نے بی بی اور بھٹو کے  زمانے سے یہ سب  کچھ جھیلا ہے لیکن من پسند اور یکطرفہ احتساب پر ہمیں افسوس اور تشویش ہے۔ احتساب کے نام پر تنگ کیا جا رہا ہے لوگوں کی پگڑیاں اچھالی جا رہی ہیں۔

انہوں نے  مطالبہ کیا کہ لوگوں کو احتساب کے نام پر تنگ کرنا بند کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں: آصف زرداری اور فریال تالپور سے دو دن ملاقات کی درخواست مسترد

ان کا کہنا تھا کہ ایک وقت آئے گا کہ لوگ اس ملک میں رہنا نہیں چاہیں گے۔ ایسے حالات پیدا کئے جا رہے ہیں کہ لوگ پاکستان میں رہنا چھوڑ دیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ان جیلوں اور جھوٹے الزامات سے ہمیں کوئی فرق نہیں پڑتا، یہ سب کچھ ہم نے پہلے بھی برداشت کیا ہے۔

فریال تالپور نے کہا کہ پی پی پی کے اندر کشمیر کا چیپٹر میں خود دیکھتی ہوں، کشمیریوں کے لئے ہم حقیقت میں کچھ  نہیں کر سکے، ہم نے صرف بڑی باتیں کی مگر ہم کہیں گئے  اور نہ ہی کسی  سے اس حوالے سے مدد مانگی۔
انہوں نے کہا کہ تمام  معاملات میں کشمیر کا  مسٔلہ سب سے اہم ہے، لیکن بڑا افسوس ہے اس حوالے سے کچھ نہیں کیا جارہا ہے، نہ ہم کسی ملک کے پاس گئے ہیں، ہمیں کشمیر کے لیے کچھ اور کرنا چاہیئے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان آرمی کے  جوان شہید  ہورہے ہیں ہم  شہدا کے خاندانوں کے ساتھ ہیں اور افسوس کا اظہار کرتے ہیں۔

فریال تالپور نے کہا کہ ملک صدارتی آرڈیننس کے تحت چل رہا  ہے۔ آرمی چیف کی مدت ملازمت میں  توسیع ہوئی  ہے اور امید ہے وہ ملک کو مستحکم کرنے میں اپنا کردار ادا کریں گے۔

 

 


متعلقہ خبریں