ملک کے بعض مقامات پر بارش کا امکان

فوٹو: فائل


اسلام آباد: آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بعض مقامات پر بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سوموار کے روز ہزارہ، راولپنڈی، گوجرانوالہ ڈویژن، اسلام آباد، کشمیر اورگلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہواوٗں/آندھی  اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہےگا۔

گزشتہ روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا تاہم ہزارہ، راولپنڈی اور لاہور ڈویژن میں  چند مقامات پر بار ش ہوئی۔

سب سے زیادہ بارش خیبرپختونخوا:  پٹن 33  پنجاب: منگلہ میں 08 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

کل ریکارڈ کیےگئےگرم ترین مقامات کےدرجہ حرارت میں سبی 43، دادو اور سکھرمیں 42  ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

دوسری جانب محکمہ موسمیات نے گزشتہ روز ایک اخبار میں شائع ہونے والی خبر کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں کسی بھی علاقے میں کسی طاقتور ترین طوفان کا کوئی خطرہ نہیں ہے۔

محکمہ موسمیات کے ترجمان ڈاکٹر خالد ملک نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے 80 فیصد علاقوں میں مون سون پہلے ہی ختم ہو چکا ہے اور اس دوران پاکستان کے گردونواح میں موسمی حالات معمول کے مطابق ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ بارشیں کم ہونے کی وجہ سے ان دنوں گرمی اور حبس معمول سے زیادہ ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ لوگ اس قسم کی افواہوں پر کان نہ دھریں، صرف محکمہ موسمیات کی جاری کردہ خبروں پر انحصار کریں۔


متعلقہ خبریں