پنجاب میں تعیناتیاں، ن لیگ پیپلز پارٹی کامعاہدہ طے پا گیا

PPP AND PMLN

پاکستان مسلم لیگ ن  اور پاکستان پیپلز پارٹی کے مابین پنجاب کے حوالے سے تحریری معاہدہ طے پا گیا۔

ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ پیپلز پارٹی اور ن لیگ میں پنجاب کے حوالے سے تحریری معاہدہ دونوں پارٹیوں کے درمیان باہمی رضا مندی سے ہوا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ معاہدے پر پی پی پی اور ن لیگی مذاکراتی کمیٹیوں کے اراکین کے دستخط ہیں جبکہ معاہدے کے تحت ن لیگ پنجاب میں رواں سال بلدیاتی الیکشن کرانے کی پابند ہوگی۔

اگر حکومت چاہتی کہ مذاکرات ہوں تو ایک وفد بھیجے،علی محمد خان

ذرائع کے مطابق معاہدے کے تحت ن لیگ پنجاب میں بھرتیاں میرٹ پر کرانے کی پابند ہوگی، پنجاب میں پی پی مخالف انتظامی افسران تعینات نہیں کیے جائیں گے ۔

ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کی مشاورت سے پنجاب کے مخصوص اضلاع میں تعیناتیاں ہوں گی۔


متعلقہ خبریں