پشاور : جی ٹی روڈ پر ٹریفک روانی کے لئے رکشوں پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ


پشاور کی جی ٹی روڈ پر ٹریفک روانی کے لئے رکشوں پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔

کمشنر پشاور ریاض محسود کی زیرصدارت اجلاس ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ جی ٹی روڈ پیر زکوڑی پل سے سوری پل تک رکشوں پر پابندی ہوگی۔

کل سے 20 دن تک غیرقانونی رکشوں اور دیگر مسافر گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاون شروع ہوگا۔ بغیر پرمٹ اور باہر سے شہر انے والے رکشے بھی تحویل میں لئے جائیں گے۔

پنجاب حکومت کا غیر رجسٹرڈ چنگ چی رکشے بند کرنے کا فیصلہ

21 سال سے کم عمر ہر قسم ڈرائیورز کے خلاف بھی کارروائی ہوگی۔


متعلقہ خبریں