پی ٹی آئی سے کوئی گفتگو ہوئی توا س میں سرفہرست 9مئی ہوگا، وزیر دفاع

KAWAJA ASIF

وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ہم سیاسی لوگ ہیں، بات چیت کے دروازے بند نہیں کرتے،اگرپی ٹی آئی سے کوئی گفتگو ہونی ہے توا س میں سرفہرست 9 مئی ہوگا۔

ہم نیوز کے پروگرام ”فیصلہ آپ کا عاصمہ شیرازی کیساتھ” میں گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ پی ٹی آئی 9مئی کی کبھی اونرشپ لیتی ہےتو کبھی ڈس اون کر دیتی ہے،اب ان کی طرف سے کہا جارہا ہے کہ 9مئی ہم نے نہیں بلکہ کسی اور نے کیا ہے۔

ناقابل تردید ثبوت موجود ،9مئی میں ملوث چہروں کو بے نقاب کریں گے، عطا اللہ تارڑ

انہوں نے کہا کہ 9مئی کے سارے کردار اسکرین پر نظرآئے ہیں،یہ خود ہی بتا دیں کہ اگر یہ لوگ پی ٹی آئی کے نہیں تو کس کے ہیں؟ جس نے کور کمانڈر کی یونیفارم پہن کر نعرے لگائے وہ کون تھے؟۔

جنہوں نے شہدا کے مجسمے توڑے، جولوگ جناح ہائوس میں داخل ہوئے وہ کون لوگ تھے، سابق چیئرمین پی ٹی آئی نے اعتراف جرم کیا ہوا ہے جو ریکارڈ پر ہے۔

وفاقی وزیر دفاع نے کہا کہ فوج نے اپنے ادارے کے اندرجو کارروائی کرنی تھی کر دی ہےلیکن جنہوں نے یہ پلان بنا یا ہے ان کیخلاف تو اب تک کوئی کارروائی نہیں ہوئی ۔

خواجہ آصف نے کہا کہ سیاست میں لوگ اپنے آپ کو پروٹیکٹ کرتے ہیں، ساری دنیا میں پارٹیز اپنی کارکردگی کے اوپر سیاست کرتی ہیں، یہ اپنی 4 سال کی کارکردگی ہی بتا دیں،10سال میں انہوں نے خیبر پختونخوا میں بھی حکومت کی اس کی کارکردگی ہی بتا دیں۔

پی ٹی آئی نے چیئرمین پی اے سی کیلئے شیخ وقاص اکرم کا نام فائنل کرلیا

وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ سابق چیئرمین پی ٹی آئی سے یہ پوچھا جائے کہ امپائر کون ہے؟ ہم سیاسی لوگ ہیں، بات چیت کے دروازے بند نہیں کرتے، اگر پی ٹی آئی سے کوئی گفتگو ہونی ہے توا س میں سرفہرست 9مئی ہوگا۔


متعلقہ خبریں