فی تولہ سونے کی قیمت میں 1400 روپے کی کمی

سونے کی قیمت میں 400 روپے کمی

فوٹو: فائل


کراچی: سونے کی قیمت میں ایک ہی روز میں ایک ہزار 400 روپے کی کمی ہو گئی۔

صرافہ بازار کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں ایک ہزار 400 روپے کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 86 ہزار 500 روپے ہو گئی۔

10 گرام سونے کی قیمت بھی ایک ہزار 200 روپے کی کمی کے بعد 74 ہزار 160 روپے ہو گئی۔

گزشتہ روز بھی سونے کی قیمت میں 300 روپے کی کمی ہوئی تھی تاہم 12 ستمبر کو سونے کی قیمت میں 800 روپے فی تولے کا اضافہ دیکھنے میں آیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں سونے کی قیمت میں 800 روپے اضافہ

سونے کی قیمت میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے۔ فی تولہ سونے کی قیمت 90 ہزار روپے تک جا پہنچی تھی تاہم اب ایک بار پھر سونے کی قیمت میں کمی دیکھنے میں آ رہی ہے۔


متعلقہ خبریں