نوجوانوں کو درست سمت میں آگے بڑھنا ہو گا، آرمی چیف

دہشتگردوں کو امن خراب کرنیکی اجازت نہیں دی جائیگی، جنرل باجوہ

فوٹو: فائل


راولپنڈی: پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ نوجوان نسل کو قومی یکجہتی کے ساتھ درست سمت میں آگے بڑھنا ہو گا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سدرن کمانڈ ہیڈکوارٹر کوئٹہ کا دورہ کیا جہاں آرمی چیف کو خوشحال بلوچستان پروگرام کے تحت جاری منصوبوں پر بریفنگ دی گئی۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے صوبے میں قانون نافذ کرنے والے ادارے کی جانب سے امن و امان برقرار رکھنے کے اقدامات کو سراہا، سربراہ پاک فوج نے وزیر اعلیٰ بلوچستان کے ہمراہ نسٹ یونیورسٹی کیمپس کا افتتاح بھی کیا۔

اس موقع پر آرمی چیف نے طلبا سے خطاب کرتے ہوئے بلوچستان کے ذہین نوجوانوں کی تعریف کی۔

انہوں نے کہا کہ نوجوان نسل کو درست سمت میں کام جاری رکھنا چاہیے اور تمام طبقات کو چیلنجز سے نبرد آزما ہونے کے لیے متحد ہو کر کام کرنا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں آرمی چیف کا میڈیکل سینٹر اے ایم سی ایبٹ آباد کا دورہ

آرمی چیف نے طلبا کو مختلف شعبوں میں ممکنہ مواقعوں سے فائدہ اٹھانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان دیرپا امن و استحکام کی جانب اپنا سفر جاری رکھے ہوئے ہے۔


متعلقہ خبریں