تندوروں کے لیے گیس کی قیمتوں میں کمی کا اعلان


اسلام آباد: آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے تندوروں کے لیے گیس کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق تندور صارفین کے لیے گیس 583 روپے فی میٹرک ملین برٹش تھرمل یونٹ (ایم ایم بی ٹی یو) تک سستی ہو گی۔

تندور صارفین کے لئے گیس کا نیا نرخ 700 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو رکھا گیا ہے۔ یہ قیمت 1283 میں سے 583 روپے کم کر کے  700 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کی گئی ہے۔

ماہانہ 50 یونٹ تک گیس استعمال کرنے والے تندور صارفین کے لئے نرخ 121 سے کم کرکے 110 روپے جب کہ ماہانہ 100 یونٹ والے کے لئے 300 سے کم کرکے 110 روپے فی ایم ایم بی ٹی  یو مقرر کی گئی ہے۔

اوگرا کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹیفکیشن کی رو سے 200 یونٹ تک گیس صرف کرنے والے تندور صارفین کے لیے قیمت 553 سے کم کر کے 220 روپے کر دی گئی ہے۔

ایک مہینے میں تندور پر گیس کے 330 یونٹ استعمال کرنے والے صارفین کو  738 کی بجائے 220 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو ادا کرنے ہوں گے۔

ماہانہ 300 یونٹ سے زائد گیس استعمال کرنے والے صارفین کے لیے قیمت 1283 سے کم کرکے 700 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو کردی گئی ہے جب کہ تندور صارفین کے لیے گیس کے کم سے کم  ماہانہ نرخ 172 سے کم کرکے 148.50 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو رکھے گئے ہیں۔


متعلقہ خبریں