وزیراعلیٰ پنجاب کے مشیر عون چوہدری کو عہدے سے ہٹا دیا گیا

این اے 128 سے عون چودھری کی کامیابی کا نوٹیفکیشن معطل


لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب کے مشیر عون چوہدری کو عہدے سے ہٹادیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) ذرائع نے ہم نیوز کو بتایا کہ عون چوہدری کو کام نہ کرنے کے الزام پر ہٹایا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ عون چوہدری اپنی ذمہ داریوں کے لئے وقت نہیں نکال پا رہے تھے۔

ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ عون چوہدری کی جگہ آصف محمود کو مشیر وزیراعلیٰ لگایا دیا گیا ہے۔

عون چوہدری کو ہٹائے جانے کی خبر کے کچھ دیر بعد ہی وزیراعلیٰ پنجاب کے ترجمان شہباز گل کے استعفے کی خبریں بھی سامنے آگئیں۔

پی ٹی آئی ذرائع کے مطابق شہباز گل نے استعفٰی اختلافات کے بعد دیا، ان کی حالیہ پریس کانفرنس نے پارٹی حلقوں میں تشویش پیدا کی۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے حوالے سے بات کرنے پر شہباز گل کے بارے میں ناپسندیدگی کا اظہار کیا گیا۔


متعلقہ خبریں