’ عمران خان کو ہم نے ووٹ دیا ہے، کسی کا باپ بھی انہیں ہٹا نہیں سکتا ‘


اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما ڈاکٹرعامر لیاقت حسین وزیراعظم کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان پر برس پڑے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر سے جاری اپنے پیغام میں انہوں نے لکھا کہ ’ وزیراعظم عمران خان کو گھر بھیجنے والے خود گھر چلے گئے ‘۔


انہوں نے کہا کہ فردوس عاشق اعوان کا کہا گیا سیاق و سباق سے ہٹ کر نہیں پیش کیا جا رہا یہ سب کے سامنے واضح ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ  ’ عمران خان کو ہم نے ووٹ دیا ہے، کسی کا باپ انہیں ہٹا نہیں سکتا ‘۔

یاد رہے کچھ روز قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ چاہے  وزیراعظم ہوں یا وزیراعلیٰ، اس حکومت کا جو شخص کارکردگی نہیں دکھائے گا وہ گھر جائے گا۔


متعلقہ خبریں