احتساب عدالت  کا منی لانڈرنگ کیس میں گرفتار ملزم کا ریمانڈ دینے سے انکار

ذوالفقار مرزا کے بیٹے کیخلاف نیب ریفرنس کی منظوری

فائل فوٹو


کراچی کی احتساب عدالت  نے منی لانڈرنگ کیس میں گرفتار ملزم اقبال زیڈاحمد کا ریمانڈ دینے سے انکار کرتے ہوئے  سات ستمبر کو نیب کور ٹ راولپنڈی میں پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

نیب کراچی نے گزشتہ روز لاہور سے گرفتار ہونے والے  منی لانڈرنگ کیس کے ملزم اقبال زیڈ احمد کو احتساب عدالت کے منتظم جج کے  روبرو پیش کیا ۔

عدالت نے تفتیشی افسر سے استفسار کیا کہ آپ نے کوئی کال اپ نوٹس جاری کیا ہے؟

تفتیشی افسر نے کہا کہ کال اپ نوٹس تو جاری نہیں کیا لیکن ٹھوس شواہد ہوں تو چئیرمین نیب کی اجازات سے کسی بھی ملزم کو گرفتار کیا جا سکتا ہے۔

عدالت نے کہا کہ جعلی بینک اکاوئنٹس اسلام آباد میں چل رہا ہے،آپ ملزم کو یہاں کیوں لائے ہیں؟

نیب تفتیشی افسر نے کہا کہ وہ الگ اور یہ الگ معاملہ ہے۔ چئیرمین نیب کے پاس وسیع اختیارات ہیں ۔ وہ کہیں بھی ریفرنس فائل کرسکتے ہیں۔

عدالت نےکچھ دیر بعد محفوظ کیا گیا فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ یہ کیس عدالت کے دائرہ اختیار میں نہیں آتا۔نیب حکام ملزم کو سات ستمبر تک متعلقہ نیب کورٹ میں پیش کریں۔

احتساب عدالت کے منتظم جج کے تحریری آرڈر میں کہا گیا ہے کہ تفتیشی افسر عدالت کے دائرہ اختیار سے متعلق مطمئن کرنے میں ناکام رہے ۔اس لئے درخواست مسترد کی جاتی ہے۔

ملزم کا دو روزہ راہدری ریمانڈ دیا جارہا ہے ۔ نیب نے ملز م کے پندرہ روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی تھی۔


متعلقہ خبریں