کراچی سمیت ملک کے بعض علاقوں میں بارش کا امکان

Karachi Rain

اسلام آباد: آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران کراچی سمیت ملک کے بعض علاقوں میں بارش کا امکان ہے جبکہ بیشتر مقامات پر موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سوموار  کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہیگا  تاہم  راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، ملتان، بہاولپور، شہید بینظیرآباد، سکھر، کراچی، لاڑکانہ، میرپورخاص، حیدرآباد، کوہاٹ،  پشاور، بنوں، قلات، ژوب ڈویژن اور اسلام آباد میں چند مقامات پر تیزہواوٗں اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔

گزشتہ روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا تاہم کراچی، میرپورخاص، حیدرآباد، لاہور، ساہیوال، گوجرانوالہ، بہاولپور، ژوب، قلات  ڈویژن میں کہیں کہیں جبکہ مالاکنڈ، سکھر،  شہیدبینظیرآباد  ڈویژن میں چند مقامات پر تیز ہواوٗں اور گرج چمک کیساتھ بارش ہوئی۔

کل سب سے زیادہ بارش لاہور (سٹی 47، ائیرپورٹ 23)، ناروال 24، بہاولنگر 16، اوکاڑہ 12،  خانپور11، منگلا 06، رحیم یار خان 04، قصور ،گوجرانوالہ 03، کراچی (سرجانی 40،نارتھ کراچی 38،ناظم آباد 19،ائیرپورٹ 12، صدر 10، میٹ کمپلیکس 07، مٹھی 38،  ٹھٹھہ 22، میرپورخاص، ٹنڈوجام، شہیدبینظیرآباد 02، حیدرآباد، بدین 01،خضدار31، بارکھان 07،  کالام 05، دیر 01 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

کل ریکارڈ کیےگئےگرم ترین مقامات کےدرجہ حرارت میں تربت 44 ، ڈی آئی خان، نورپور تھل،جوہرآباد اور بھکر میں 41 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔


متعلقہ خبریں