سرکاری ادارہ ہی سرکار کو چونا لگا گیا

نیپرا

فیصل آباد: سرکاری ادارے کی طرف سے  ہی سرکار کو چونا لگانے کا انکشاف ہوا ہے ۔ پنجاب کے ضلع فیصل آباد میں جعلی شناختی کارڈز پر50ہزار 160 بجلی کے کنکشنز لگائے جانے کا پتہ چلایا گیاہے۔

ریجنل ٹیکس آفس فیصل آباد کے ترجمان امجد لطیف کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیاہے کہ 500 جعلی شناختی کارڈز پر 47870 کمرشل کنکشنز لگائے گئے جبکہ 104 جعلی شناختی کارڈز پر 2290 انڈسٹریل کنکشنز لگائے گئے۔

وفاق میں محصولات اکٹھا کرنے والے ادارے فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر نے) فیصل آباد الیکٹرک پاور سپلائی کمپنی ( فیسکو) سے سارا ڈیٹا لے لیاہے۔

ریجنل ٹیکس آفس کے ترجمان کے مطابق تین لاکھ 11 گیارہ ہزار سے زائد ٹوٹل کنکشن ہیں ہم نے اسکو اپنے ڈیٹا کے ساتھ کراس میچ کیا توپتہ چلا کہ تقریباً 50 ہزار بجلی کے کنکشنز ایسے ہیں جو جعلی شناختی کارڈز پر لگائے گئے ہیں۔

ترجمان ریجنل ٹیکس آفس چوہدری امجد لطیف  نے کہا کہ ایک ایک شناختی کارڈ پر درجنوں کنکشنز لگے ہوئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے: سرکاری ملکیت میں اداروں کے نقصانات 191ارب روپے سے بڑھ گئے


متعلقہ خبریں