متنازع تقریر، سابق ن لیگی رکن صوبائی اسمبلی زیر حراست

لیگی رہنماؤں نے وزیراعظم  سے ملاقات کی تصدیق کر دی

جھنگ: مسلم لیگ نواز کے سابق رکن صوبائی اسمبلی افتخار بلوچ کو متنازع تقریر کرنے پر حراست میں لے کر جیل منتقل کر دیا گیا۔

ہم نیوز کے مطابق انہوں نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رکن صوبائی اسمبلی رانا شہباز کو ’رانا ببلو‘ کا خطاب دے دیا جس پر پولیس نے حراست میں لے لیا۔

سابق ن لیگی ایم پی اے افتخار بلوچ نے کارنر میٹنگ میں پولیس اور پی ٹی آئی کو چیلینج دیا تھا۔

مزید پڑھیں: ن لیگی ایم پی اے پر طالبہ کیساتھ زیادتی کا الزام

پولیس کے مطابق افتخار بلوچ کو جیل میں عدالتی حراست میں ضلعی انتظامیہ کی ہدایت پر منتقل کیا گیا ہے۔

سابق ن لیگی ایم پی اے کی تقریر کی ویڈیو ہم نیوز نے سب سے پہلے حاصل کی تھی۔

پولیس ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ سابق ن لیگی ایم پی اے کو 15 یوم کے لیے نظر بند کیا گیا ہے۔


متعلقہ خبریں