پی ٹی آئی حکومت کا پہلا سال بھیانک خواب ہے، وزیراعلی سندھ



کراچی: وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کہاہے کہ اسٹاک مارکیٹ 29ہزار پر پہنچنا پی ٹی آئی حکومت کا معرکہ ہے،ڈالر30فیصد اورپٹرول کی قیمتیں بڑھنا پی ٹی آئی حکومت کاکارنامہ ہے۔

کراچی میں ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کے دوران تحریک انصاف کی حکومت کے ایک سال پورا ہونے پر تبصرہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کا پہلاایک سال بھولنے کےلیے ہے کیونکہ پی ٹی آئی حکومت کا پہلا سال بھیانک خواب ہے۔

سید مراد علی شاہ نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ مجھے کئی بار نااہل قراردینے کی کوشش کی گئی، پی ٹی آئی سے کہتا ہوں آگے بڑھیں اور حکومت کریں۔ تصویریں بنوانا چھوڑیں اور کام کریں۔

وزیراعلی سندھ نے کہا کہ وفاقی حکومت نے صوبوں کو بھی کام کرنے نہیں دیا۔ صوبوں کے کام میں رخنے ڈالے گئے ۔

صوبائی کابینہ میں تبدیلی کے حوالے سے سوال کے جواب میں سید مراد علی شاہ نے کہا کہ پارٹی لیڈرز کے صلاح مشورے سے عہدے تبدیل ہوئے ہیں۔

سندھ حکومت کے خاتمے سے متعلق سوال کے جواب میں وزیر اعلی سندھ نے کہا کہ پیپلزپارٹی ارکان کے حوصلے توڑنا ان کی بھول ہے۔ جیالے توآمروں کےسامنے بھی ڈٹ گئے،یہ خود کو سنبھالیں۔

وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کے حوالے سے مراد علی شاہ نے کہا گورنر نے کہا وزیر اعظم آئیں تو وزیر اعلی آجائیں وزیر اعلی ایسے نہیں جاتے، وزیر اعظم سے ملنے والوں کے نام لکھے اور لسٹ بنائی جاتی ہے۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ وہ  دھرنا پارٹی نہیں جو روڈ پر کھڑا ہوجائیں بلایا جائے گا تو ضرور جائوں گا سندھ کے حقوق پر بات ضرور کروں گا۔

سید مراد علی شاہ نے کہا کہ شجرکاری مہم پورے سندھ میں چل رہی ہے،کراچی میں سبزے اوردرختوں کی بہت کمی ہے،کوشش کریں گے سندھ کو سرسبز بنائیں،صرف پودا لگانا نہیں،درخت کی حفاظت کرنا بھی ہماری ذمہ داری ہے۔

وزیراعلی سندھ نے کہا کہ پولی تھین بیگز پر یکم اکتوبر سے پابندی لگا رہے ہیں،پلاسٹک بیگز کامتبادل دیں گے،کے ایم سی کو نالوں کی صفائی کےلیے550ملین دیئےتھے،ماحول بہترکرنےکےلیےبھی کچھ دن پہلےمہم شروع کی تھی جو اب بھی جاری وساری ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پی ٹی آئی حکومت کا پہلا سال، کسی وزیرکی کارکردگی کمال توکسی پر اٹھے سوال


متعلقہ خبریں