‘بھارت نے مقبوضہ کشمیر پر کنٹرول حاصل کرنے کے لئے تقسیم کا منصوبہ بنا لیا ہے’



اسلام آباد: صدرآزاد جموں و کشمیر سردار مسعود خان نے انکشاف کیا ہے کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر پر کنٹرول حاصل کرنے کے لئے تقسیم کا منصوبہ بنا لیا ہے، ہمیں چوکنا رہنا ہوگا۔ بھارت دہشت گردی کا واقعہ کروا سکتا ہے۔

پروگرام پاکستان ٹونائٹ میں میزبان ثمر عباس سے  گفتگو کرتے ہوئے صدر آزاد جموں و کشمیر سردار مسعود خان نے کہا کہ  بھارت جموں کو صوبہ  لداخ اور کشمیر کو دہلی کے کنٹرول میں لانا چاہتا ہے۔

صدر آزاد کشمیر کا کہنا تھا کہ بھارت  پینتیس اے میں ترمیم کر کے کشمیر میں ہندوؤں اور پنڈتوں کو آباد کرنا چاہتا ہے جو بین الاقوامی قوانین کے مطابق جنگی جرائم کے زمرے میں آتا ہے۔ بھارتی گولہ باری کے باعث وادی نیلم میں صورتحال انتہائی تشویشناک ہے۔

یہ بھی پڑھیے: ’ اقوام متحدہ سمیت عالمی برادری کو مقبوضہ کشمیر کی صورتحال کا نوٹس لینا ہوگا‘


متعلقہ خبریں