حسن علی نے ہونے والی دلہن کے لیے گھر خرید لیا


گوجرانوالہ: کرکٹر حسن علی نے اپنی ہونے والی اہلیہ کے لیے گوجرانوالہ کی نجی ہاؤسنگ اسکیم میں گھر خرید لیا۔

ہم نیوز کے مطابق حسن علی شادی کے بعد اپنی اہلیہ شامیہ آرزو کو اسی گھر میں لے کر آئیں گے۔

نئے گھر میں نیا بستر، اے سی اور دیگر سامان بھی پہنچایا جاچکا ہے اور اپنی نگرانی میں مایہ ناز کرکٹر گھر کو سجا رہے ہیں۔

حسن علی نے نیا گھر ایک سال قبل خریدا ہے اور اسی میں اپنے بھائی کے ساتھ رہائش پذیر ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: حسن علی بھارت سے دلہن لانے کیلئے تیار

دوسری جانب فاسٹ بولر کے بھائی صنم اور خرم نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ 20 اگست کو ہم یہاں سے جارہے ہیں جبکہ بھارت سے بھی فیملی یہاں آئے گی۔

انہوں نے کہا کہ حسن ہم دونوں سے چھوٹا ہے اور والدین کی بہت عزت کرتا ہے اور ان کی رضامندی سے ہی سب کچھ ہوگا۔

حسن علی کے بھائی کا کہنا تھا کہ اگر انہیں ایسا لگا کہ والدین کی مرضی نہیں تو وہ ان کی بات نہیں ٹالیں گے۔

صنم علی نے کہا کہ دونوں گھر والے آپس میں ملیں گے پھر فیصلہ ہوگا کہ نکاح کرنا ہے یا شادی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ہونے والی بھابھی کیلئے لہنگے دیکھ رکھیں ہیں۔


متعلقہ خبریں