پستول کے ساتھ سیلفی لیتے ہوئے گولی لگنے سے نوجوان ہلاک


مظفر گڑھ میں پستول کے ساتھ سیلفی لیتے ہوئے حادثاتی طور پر گولی لگنے سے نوجوان کی ہلاکت ہوگئی۔

پولیس کے مطابق حادثہ بدھ کے روز پیش آیا اور مقتول کی شناخت عبداللہ کے نام سے ہوئی۔

پولیس کے مطابق عبداللہ رشتہ داروں کے ساتھ بوٹا پور گاؤں گئے تھے جہاں وہ گولیوں سے بھری پستول کے ساتھ سیلفی لیتے ہوئے حادثاتی گولی لگنے سے ہلاک ہوگئے۔

مزید پڑھیں: ٹک ٹاک کے شوق نے نوجوان کو جیل پہنچا دیا

پولیس کے مطابق عبداللہ کی فیملی نے انہیں قانونی کارروائی کرنے سے روک دیا۔

اس سے قبل جہلم پولیس نے ساجد خان نامی نوجوان کو ہاتھ میں پستول لیے ِٹک ٹوک وڈیوسوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرنے پر گرفتار کرلیا تھا۔

پولیس نے ساجد خان کے خلاف غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے جرم میں مقدمہ درج کر لیا اور ملزم کے خلاف قانونی کارروائی شروع کردی۔

معا شرےمیں نوجوانوں میں  بدوق کے ساتھ سیلفی لینے کا رجحان بڑھتا جارہا ہے اور حادثاتی گولی لگنے  سے ہلاکتوں کے کئی واقعات رونما ہوئے ہیں۔


متعلقہ خبریں