سیلفی نے باپ بیٹی کی جان لے لی

سیلفی نے باپ بیٹی کی جان لے لی

فوٹو: فائل


سوات: سیاحتی مقام بحرین کی سیر کرنے آئے کراچی کے باپ بیٹی کی سیلفی نے جان لے لی۔

سیلفی کا جنون باپ بیٹی کی جان لے گیا۔ سوات کے سیاحتی مقام بحرین میں سیر کرنے آئی کراچی کی 17 سالہ اریش کا سیلفی لیتے ہوئے پاؤں لڑکھڑایا اور وہ دریا میں جا گری۔ بیٹی کو ڈوبتے دیکھ کر لڑکی کے والد نجیب شجاع اپنی بیٹی کو بچانے دریا میں کود گئے۔

دریا کی بے رحم موجیں بیٹی اور باپ دونوں کو نگل گئیں۔ حادثے کے فوراً بعد ہی مقامی لوگوں نے باپ بیٹی کی تلاش شروع کر دی تاہم والد نجیب شجاع کی لاش گریگلن اسٹاپ کے قریب دریا سے مقامی نوجوانوں نے ڈھونڈ نکالی جبکہ بعد ازاں لڑکی کی لاش بھی مل گئی۔

یہ بھی پڑھیں یقین کریں: شارک مچھلی سے زیادہ سیلفی نے انسانی جانیں لے لیں

جاں بحق ہونے والے باپ بیٹی کی لاش کو مقامی اسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں سے انہیں کراچی روانہ کیا جائے گا۔

دستیاب اعداد و شمار کے مطابق پوری دنیا میں سیلفی لینے کے شوق میں سب سے زیادہ بھارت کے باشندے اپنی جانیں گنوا چکے ہیں۔ اس فہرست میں دوسرا نمبر روس کا ہے، تیسرے نمبر پر امریکہ اور چوتھے پر پاکستان ہے۔


متعلقہ خبریں