مرید عباس قتل، ملزم عاطف جعلساز نکلا

https://urduhumnews.wpengine.com/latest/209805/

کراچی: اینکر مرید عباس کا قتل عاطف زمان جعلساز نکلا جو اس سے قبل اپنے اغوا کا ڈرامہ بھی کر چکا ہے۔

مرید عباس کے قتل میں ملوث ملزم عاطف زمان کی مزید جعلساز کہانیاں منظر عام پر آنے لگیں۔ تفتیش کے دوران ملزم کے اغوا کا ڈرامہ بھی سامنے آ گیا، ملزم نے چند روز قبل سرمایہ کاروں کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کے لیے اپنے اغوا کا ڈرامہ کیا تھا۔

تفتیشی حکام کے مطابق چند روز قبل عاطف زمان کو اس کے ڈرائیور نے کراچی سے باہر حب کے قریب چھوڑا جہاں عاطف نے اپنے ڈرائیور سے کہا کہ پارٹی رقم لے کر آ رہی ہے اس لیے میں پارٹی کے ساتھ ہی آؤں گا۔ تم چلے جاؤ اور ڈرائیور عاطف کو حب کے قریب چھوڑ کر واپس چلا گیا۔

یہ بھی پڑھیں مرید عباس قتل، ملزم عاطف کی ڈائری سے اہم ریکارڈ حاصل

عاطف نے ڈرائیور کے واپس جانے کے بعد اپنا موبائل فون بند کیا اور کراچی سے اسلام آباد روانہ ہو گیا جہاں وہ کچھ روز رہنے کے بعد ناران گیا۔ ملزم کے موبائل بند ہونے کی وجہ سے سرمایہ کار پریشان ہو گئے۔

تفتیشی حکام کے مطابق عاطف کے بھائی عادل نے کاروبار میں پیسہ لگانے والوں کو پہلے عاطف کے کوئٹہ میں ہونے کا کہا اور پھر اغوا کا ڈرامہ رچایا گیا۔

تفتیش میں ثابت ہوا کے عاطف نجی پرواز کے ذریعے اسلام آباد گیا تھا اور ایک روز ائر پورٹ کے قریب نجی ہوٹل میں قیام کیا۔ عاطف نے کراچی واپس آ کرانویسٹرز سے رابطہ کیا اور اپنے اغوا کی کہانی سنائی۔


متعلقہ خبریں