لاہور:جعلی اسلحہ لائسنس سکینڈل کی تحقیقات میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے ،قومی احتساب بیورو (نیب )کی ٹیم نےڈپٹی کمشنرآفس سےتمام ریکارڈتحویل میں لےلیا ہے۔
ذرائع نے ہم نیوز کو بتایاہے کہ سابق دورمیں5لاکھ سےزائداسلحہ لائسنس خلاف ضابطہ جاری کیے جانے کاانکشاف ہواہے۔محکمہ داخلہ کے ذرائع نے یہ بات بھی بتائی ہے کہ صرف ایک دن میں 7ہزارغیرقانونی اسلحہ لائسنس بھی جاری کئےگئے تھے۔
ذرائع کے مطابق محکمہ داخلہ کی انکوائری میں شواہد ملنےپرکیس نیب کوریفرکیاگیاتھا۔ غیرقانونی اسلحہ لائسنس کےسابقہ تاریخوں میں جاری کرنےکابھی انکشاف کیا گیاہے۔ انکوائری میں اسلحہ ڈیلرزاورپوسٹ آفس کامتعلقہ ریکارڈبھی چیک کیاگیاہے۔
اسکینڈل سامنےآنےپرسابق ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ فضیل اصغرنےانکوائری کمیٹی تشکیل دی تھی۔ انکوائری کمیٹی میں نادرا،پوسٹ آفس اورمحکمہ داخلہ کےحکام شامل تھے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ گزشتہ دوریعنی مسلم لیگ نواز کی حکومت میں ہرماہ سینکڑوں کی تعدادمیں جعلی اسلحہ لائسنس جاری کیےجاتےرہے۔ نیب نےریکارڈقبضےمیں لےکرمتعلقہ افسران کوطلب کرلیاہے۔
یہ بھی پڑھیے: کراچی میں جعلی اسلحہ لائسنس بنانے والے گروہ کاانکشاف