ویسٹ انڈیز نے افغانستان کو 23 رنز سے شکست دے دی

ویسٹ انڈیز کا افغانستان کو جیت کیلئے 312 رنز کا ہدف

لیڈز: عالمی کپ 2019 کے 42ویں میچ میں ویسٹ انڈیز نے افغانستان کو 23 رنز سے شکست دے دی ہے۔

لیڈز کے ہیڈنگلے میدان پر کھیلے جانے والے میچ میں ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا اور 50 اوورز میں 311 رنز بنائے۔

ویسٹ انڈیز کی جانب سے ایون لوئس نے 58، شے ہوپ نے 77، نکولس پورن نے 58 جبکہ جیسن ہولڈر نے 45 رنز کی اننگز کھیلی۔

افغانستان کی جانب سے دولت زادران نے دو جبکہ سید شرزاد، محمد نبی اور راشد خان نے ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

ہدف کے تعاقب میں افغانستان کی ٹیم 288 رنز بنا سکی اور پچاس اوورز میں پوری ٹیم آؤٹ ہو گئی۔

افغانستان کی جانب سے اکرام علی خیل نے سب سے زیادہ 86 رنز بنائے، انہوں نے 93 گیندیں کھیلیں اور اپنی اننگز کے دوران 8 چوکے لگائے۔

رحمت شاہ نے 62 اور اصغر افغان نے 40 رنز بنائے۔

ویسٹ انڈیز کی جانب سے بریتھ ویٹ نے 4 جبکہ روچ نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔

واضح رہے کہ دونوں ٹیمیں سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر ہو چکی ہیں، اس لیے آج کا یہ مقابلہ بہت زیادہ اہم نہیں سمجھا گیا۔


متعلقہ خبریں