انٹر بینک میں ڈالر چار روپے پانچ پیسے سستا ہو گیا


اسلام آباد: انٹر بینک میں کاروباری ہفتے کے آخری روز ڈالر چار روپے پانچ پیسے سستا ہو گیا۔

فاریکس ڈیلرزکے مطابق جمعرات کو اوپن مارکیٹ میں ایک روپے اور انٹر بنک میں دو روپے تک مہنگا ہونے والا ڈالر آج جمعہ کے روز چار روپے پانچ پیسے سستا ہو کر 162 روپے کا ہو گیا ہے۔

فاریکس ڈیلرز نے بتایا انٹر بینک میں ڈالر ایک سوچونسٹھ روپے پانچ پیسے سے کم ہو کر ایک سو ساٹھ روپے پر ٹریڈ کر رہا ہے،گزشتہ دو دنوں میں  ڈالر سات روپے تک مہنگا ہوچکا ہے جبکہ یکم جون سے اب تک مجموعی طور پر سولہ روپے تک کاضافہ دیکھا جا چکا ہے۔

یاد رہے دس مئی کو اوپن مارکیٹ میں ڈالر 142 روپے 50 پیسے اور انٹربینک میں 141 روپے 46   پیسے  پر ٹریڈ کررہا تھا، جبکہ تیرہ مئی  کو انٹربینک  میں ڈالر 141 روپے  40 پیسے اور  اوپن مارکیٹ میں  141 روپے 50 پیسے  کا تھا۔

چودہ مئی کو  ڈالر نے پھر رنگ دکھایا اور ڈھائی روپے اضافے   کے ساتھ 144 روپےتک پہنچ گیا۔

پندرہ مئی کو  ڈالر نے اوپن مارکیٹ میں  2 روپے 25 پیسے کی چھلانگ لگائی اور  146 روپے 25 پیسے کا ہوگیا۔

ڈالر کا لیفٹ مارچ جاری رہا، اور 16  مئی کو ڈالر ہائی جمپ لگاکر   انٹربینک میں 148 روپے کا ہوگیا۔

سترہ مئی کو  اوپن مارکیٹ میں ڈالر   نے 3 روپے اضافے کے ساتھ  151  روپے کا ہوگیا۔

بیس مئی کو کاروباری ہفتے کےآغا زپرڈالر کی قیمت   اوپن مارکیٹ میں 151 اور  انٹربینک میں  149.65 ہو گئی۔

 


متعلقہ خبریں