ڈیزل مہنگا اور پٹرول سستا کرنے کی تیاریاں

فوٹو: فائل


اسلام آباد: وفاقی حکومت کی طرف سے گیس کی قیمتوں میں لگ بھگ 200فیصد اضافے کے بعد پٹروليم مصنوعات  کی قیمتوں میں رد و بدل کی سمری تيارکرلی گئی ہے۔ ڈیزل کی قمیت میں 2روپے 30پیسے اضافے کی تجویز دی گئی ہے۔

اوگرا کی طرف سے تیار کی گئی سمری میں ہائی سپيڈ ڈيزل کی قيمت ميں دو روپے تيس پيسے اضافہ تجویز کیا ہے تاہم مٹی کےتيل کی قيمت ميں دو روپے 94 پيسے  جبکہ پٹرول کی قیمت میں 77پیسے فی لٹر کمی کی سفارش کی گئی ہے۔

اسی طرح لائٹ ڈيزل آئل کی قيمت ميں  بھی 26 پيسے اضافے کی تجويز دی گی ہے۔ اوگرا کی طرف سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کی سمری وزارت پٹرولیم کو بھجوا دی گئی ہے ۔

پٹرولیم مصنوعات کی سمری وزارت خزانہ کو بھیجی جائیگی جہاں وزیر اعظم کی منظوری کے بعد قیمتوں کا حتمی فیصلہ کیا جائیگا۔

یہ بھی پڑھیے: حکومت نے عید سے قبل عوام پر پٹرول بم گرادیا

واضح رہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قيمتوں کے حوالے سے حتمی فيصلہ 30 جون کو ہو گا۔

یاد رہے کہ گزشتہ ماہ  وفاقی حکومت نے پٹرول کی قیمت میں چار روپے چھبیس پیسے اضافہ کر دیا تھا۔

ہائی اسپیڈ ڈیزل میں چار روپے پچاس پیسے جبکہ مٹی کا تیل ایک روپے انہتر پیسے فی لیٹر مہنگا کردیا گیا تھا۔

اسی طرح لائٹ اسپیڈ ڈیزل کی قیمت ایک روپیہ اڑسٹھ  پیسے ہوگئی تھی۔ سرکاری اعلامیے میں بتایا گیا تھا کہ پٹرول کی فی لیٹر قیمت اب 112 روپے 68  مقرر کردی گئی ہے۔

اسی طرح مٹی کے تیل کی نئی قیمت 98 روپے 46 پیسے فی لیٹر جبکہ لائٹ اسپیڈ ڈیزل 88 روپے 62 پیسے مقرر کردی گئی تھی۔


متعلقہ خبریں