ویسٹ انڈیز کے خلاف تاریخی فتح، پوائنٹس ٹیبل پر بنگلہ دیش کی پوزیشن بہتر

ویسٹ انڈیز کے خلاف تاریخی فتح، پوائنٹس ٹیبل پر بنگلہ دیش کی پوزیشن بہتر

ورلڈ کپ 2019 کے 23ویں میچ میں تاریخی فتح کے بعد بنگلہ دیش پوائنٹس ٹیبل پر 5ویں نمبر پر آ گیا ہے جبکہ ویسٹ انڈیز کی جگہ 7ویں ہو گئی ہے۔

اس سے قبل بنگلہ دیش 8ویں اور ویسٹ انڈیز چھٹے نمبر موجود تھا، دونوں نے تین تین پوائنٹس حاصل کر رکھے تھے تاہم اب بنگلہ دیش کے 5 پوائنٹس ہو گئے ہیں۔

پاکستان پوائنٹس ٹیبل پر 9ویں نمبر پر موجود ہے جبکہ افغانستان کا درجہ 10 واں ہے۔

آسٹریلیا 8 پوائنٹس کے ساتھ پہلے، نیوزی لینڈ 7 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے اور بھارت 7 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر موجود ہے۔

انگلینڈ چوتھے اور سری لنکا کا نمبر چھٹا ہے، اسی طرح جنوبی افریقہ 3 پوائنٹس کے ساتھ 8ویں نمبر پر موجود ہے۔


متعلقہ خبریں