ملک کے بیشتر شہروں میں بارش، موسم خوشگوار


اسلام آباد: دن بھر سخت گرمی کے بعد ملک کے بیشتر شہروں میں بارش نے موسم خوشگوار بنا دیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق جڑواں شہروں سمیت ملک کے بیشتر شہروں میں گرج چمک کے ساتھ بارش نے گرمی کا زور توڑ دیا ہے۔

پشاور، خان پور، اٹک اور گردونواح کے علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی جبکہ ملکہ کوہسار مری شہر اور گردونواح میں گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش نے موسم خوشگوار بنا دیا ہے۔

دوسری جانب ٹریپنگ فالٹ اور سیفٹی کے پیش نظر اٹک اسلام آباد اور راولپنڈی سرکل کے 60 سے زائد فیڈرذ کو بجلی کی ترسیل متاثر ہو گئی ہے۔

آئیسکو کے مطابق بارش رکتے ہی زمین پر موجود عملے کی جانب سے  بجلی بحالی کا کام شروع کر دیا جائے گا۔

اس ضمن میں آئیسکو چیف شاہد اقبال نے تمام علاقوں کی بجلی جلد بحال کرنے کے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔


متعلقہ خبریں