پاکستان کا ویرات کوہلی کون؟ مائیکل کلارک نے بتا دیا

پاکستان کا ویرات کوہلی کون؟ مائیکل کلارک نے بتا دیا

آسٹریلیا کے سابق کپتان مائیکل کلارک نے مڈل آرڈر بلے باز بابراعظم کو پاکستان کا ویرات کوہلی قرار دے دیا۔

یہ بات انہوں نے انگلینڈ کے شہر برسٹل میں کھیلے گئے پاک افغان وارم میچ میں کمنڑی کے دوران کہی، انہوں نے بابراعظم کی بلے بازی کی بہت تعریف کی۔

یاد رہے بابراعظم نے افغانستان کے خلاف عمدہ بلے بازی کرتے ہوئے سنچری اسکور کی تھی۔ اس سے قبل انگلینڈ کے خلاف سیریز میں بھی بابراعظم بھرپور فارم میں نظر آئے۔

انہوں نے پانچ میچوں پر مشتمل سیریز میں ایک سنچری اور دو نصف سنچریوں کے ساتھ 55 رنز کی اوسط اور 99.64 کے اسٹرائیک ریٹ سے 277 رنز اسکور کئے تھے۔

واضح رہے گزشتہ روز افغانستان کے خلاف پہلے وارم اپ میچ میں پاکستان کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ پاکستان نے گل بدین الیون کے خلاف پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 262 رنز بنائے تھے۔

جواب میں افغانستان نے 263 رنز کا ہدف سات وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔


متعلقہ خبریں