ہم نیوز کی خصوصی رمضان ٹرانسمیشن ’’رمضان پاکستان‘‘



اسلام آباد: ہم نیوز کی رمضان ٹرانسمیشن کا آغاز یکم رمضان سے ہو رہا ہے۔ خصوصی رمضان ٹرانسمیشن رمضان پاکستان میں میزبانی کے فرائض احسن خان انجام دیں گے۔

ہم نیوز مارننگ شو کے اینکرز شفا یوسفزئی اور اویس  منگل والا بھی خصوصی ٹرانسمیشن میں موجود ہوں گے اور مارننگ شو کی طرح خصوصی ٹرانسمیشن میں اپنے ناظرین کو اسلامی معلومات فراہم کریں گے۔

رمضان ٹرانسمیشن یکم رمضان سے روزانہ شام 5 بجے سے ساڑھے 7 بجے تک جاری رہیں گی۔

رحمتوں اور برکتوں سے بھرے اس مہینے کا عوام سارا سال بے چینی سے انتظار کرتے ہیں۔ جس میں اللہ تعالیٰ کی رضا، خوشنودی اور رحمتیں سمیٹنے کا نادر موقع ہوتا ہے۔ ہم نیوز خصوصی ٹرانسمیشن کے ذریعے اپنے ناظرین کو اسلامی معلومات اور مختلف اسلامی مسائل سے آگاہ کرے گا۔

یہ بھی پڑھیں رمضان ٹرانسمیشن میں اچھل کود نہیں کرنے دیں گے، عدالت

ہم نیوز نے عوام کی سہولت کے لیے خصوصی ٹرانسمیشن کو ایسے وقت میں رکھا ہے جب لوگ اپنے گھروں میں موجود ہوتے ہیں اور ہم نیوز کی ٹرانسمیشن سے ان کی عبادت میں خلل نہیں پڑے گا۔

ہم نیوز کی اپنے ناظرین سے درخواست ہے کہ وہ رمضان پاکستان کی خصوصی ٹرانسمیشن سے بھر پور فائدہ اٹھائیں اور ٹرانسمیشن میں فون کال کے ذریعے اسلامی مسائل پر جواب حاصل کریں۔


متعلقہ خبریں