سابقہ فاٹا کی 16صوبائی اسمبلی کی نشستوں پر انتخابات 2جولائی کوہونگے


الیکشن کمیشن نے سابقہ فاٹا کی 16صوبائی نشستوں پر انتخابات کی تاریخ کا اعلان کردیاہے ۔ خیبر پختون خوا کے حلقہ 100تا115پرپولنگ 2جولائی کوہوگی۔

الیکشن کمیشن نےسابقہ فاٹاکی 16صوبائی نشستوں کا شیڈول بھی  جاری کر دیاہے ۔

الیکشن کمیشن کی طرف سے جاری شیڈول کے مطابق ریٹرننگ افسران 7مئی کو پبلک نوٹس جاری کریں گے۔امیدوار9مئی سے11مئی تک کاغذات نامزدگی جمع کرا سکیں گے۔امیدواروں کے ناموں کی فہرست12 مئی کو جاری کی جائے گی۔

امیدواروں کے کاغزات کی جانچ پڑتال 18مئی تک ہو گی۔ریٹرننگ افسران کے فیصلوں پر 22مئی تک  اپیلیں دائر کی جاسکیں گی ۔اپیلٹ ٹربیونل 27مئی تک اپیلوں پر فیصلے کریں گے۔

یہ بھی پڑھیے:الیکشن کمیشن، بلدیاتی اور فاٹا کے صوبائی انتخابات کا معاملہ زیر غور

امیدواروں کی نظرثانی شدہ لسٹ 28مئی کو جاری ہوگی اورامیدوار اپنے کاغذات29مئی تک واپس لے سکیں گے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق امیدواروں کو انتخابی نشانات 30مئی کو جاری کیے جائیں گے۔

یاد رہے الیکشن کمیشن میں سال 2019 میں ہونے والے مختلف انتخابات کے حوالے سے سیکرٹری الیکشن کمیشن بابر یعقوب فتح محمد کی زیر صدارت اہم اجلاس رواں سال جنوری میں  ہوا تھا۔ اجلاس میں الیکشنز ونگ اور دیگر تمام سیکشنز کے اعلیٰ افسران نے شرکت کی تھی۔

اجلاس میں سابقہ فاٹا کے اضلاع میں صوبائی نشستوں پر انتخابات کا بھی جائزہ لیا گیا اور سابقہ فاٹا کے اضلاع میں صوبائی اسمبلیوں کے انتخابات کے لئے عملے کی تربیت اور انتخابی فہرستوں کی تیاری کا جائزہ لیا گیا۔


متعلقہ خبریں