‘چئیرمین ایف بی آر کے لیے مجتبیٰ میمن کا نوٹیفکیشن روک دیا گیا ہے’


اسلام آباد: سینئیر صحافی محمد مالک نے بتایا کہ مجتبیٰ میمن کا بطور چئیرمین ایف بی آر نوٹیفکیشن روک دیا گیا ہے اور وزیراعظم آفس نے تفصیلات مانگ لی ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ مجتبیٰ میمن پر 2016 میں ایف آئی اے نے ایک انکوئری کھولی تھی، اسی لیے ان کی تعیناتی کو روکا گیا ہے۔

سنئیر صحافی خالد مصطفیٰ نے کہا کہ آئی پی پیز پالیسی کے تحت آتے ہیں اور وہ سرمایہ کار ہوتے ہیں، ہمارے نزدیک وہ غیر قانونی طریقے سے کماتے ہیں۔

ہم نیوز کے پروگرام بریکنگ پوائنٹ ود مالک میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ بہت مضبوط لوگ ہوتے ہیں۔ نیب نے پروسیس شروع کیا ہے لیکن آئی پی پیز سے متعلق کوئی پروسیس نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں: چیئرمین ایف بی آر اور گورنر اسٹیٹ بینک تبدیل ہو رہے ہیں، محمد مالک

ٹاسک فورس کے سربراہ ندیم بابر سے متعلق انہوں نے کہا کہ ان کے پاس بہت اختیارات آگئے ہیں، ان کی کمپنی کا کیس چل رہا ہے ایس ایم جی پی ایل کے ساتھ اور اب ہر محکمہ ان کے نیچے آچکا ہے تو معاملات کیسے چلیں گے۔

اب دنیا بھر میں انرجی سیکیورٹی نیشنل سیکیورٹی ہے، ارشد عباسی

انرجی ایکسپرٹ ارشد عباسی نے کہا کہ اب دنیا بھر میں انرجی سیکیورٹی نیشنل سیکیورٹی ہے، بات یہ ہوتی ہے کہ بجلی کی قیمت کیا ہے جو سب کو دینی پڑ رہی  ہے اور بجلی اس وقت مہنگی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ 70 فیصد آپ کا فوصل فیول استعمال ہوتا ہے اور اس کا ایک ایڈیٹ بھی ہوا ہے جو براہ راست نہیں تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ کسی متنازعہ شخصیت کو انرجی کے شعبے کی ذمےداری دینا حیران کن ہے۔

انرجی ایکسپررٹ طارق اکبر نے کہا کہ 2000 میں ایک ملٹی نیشنل گروپ آیا پیٹرولیم میں اور کہا کہ یہ  ریفائنرییز بہت پرانی ہیں لیکن انہیں اپ گریڈ کیا جائے اور اس کے لیے عوام پر ٹیکس لگایا جائے جو سال کا 30 ارب روپے بنتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ ٹیکس تین برس کے لیے تھا لیکن آج تک لیا جارہا ہے، انہوں نے کہا کہ ایک کمپنی کا منافع 27 ہزار فیصد بنا جبکہ ایک کمپنی کا چھ ہزار بڑھا۔


متعلقہ خبریں