چین: ٹینس گیند سے بڑے اولوں نے تباہی مچادی، ملک بھر میں بلیو الرٹ جاری

چین

جنوبی چین میں ٹینس کی گیند سے بڑے اولوں نے تباہی مچادی، کئی عمارتیں تباہ، ملک بھر میں بلیو الرٹ جاری۔ 

سوشل میڈیا پر چین کے شہر گوانگزو میں ہونے والی طوفانی بارش اور ژالہ باری کی ویڈیو وائرل ہوئی۔ ویڈیو میں آسمان سے گرتے ٹینس کی گیند سے بھی بڑے برف کے گولے دیکھے جاسکتے ہیں۔

امریکا اور چین میں بگولوں سے تباہی ، کئی عمارتیں ، مکانات ملبے کے ڈھیر میں تبدیل ، 5 افراد ہلاک

رپورٹس کے مطابق تباہ کن ژالہ باری کے نتیجے میں مکانات اور عمارتوں کو نقصان پہنچا۔

دوسری طرف چینی شہر گوانگ ژو میں بگولے نے بھی تباہی مچادی، گاڑیاں اور درخت بگولے کی زد میں آئے جبکہ فیکٹریوں کی 141 عمارتوں کو نقصان پہنچا۔ مختلف حادثات میں 5 افراد ہلاک اور 33 زخمی ہوئے۔

موسم کی صورتحال کو مدِنظر رکھتے ہوئے چین نے موسلادھار بارشوں کے پیشِ نظر بلیو الرٹ جاری کیا ہے۔ چین کے قومی موسمیاتی مرکز (آئی ایم ڈی) نے مقامی انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ تباہی سے بچنے کے لیے مناسب اقدامات کریں۔


متعلقہ خبریں